• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینڈریو سائمنڈز نے 2015 کی ملاقات میں شعیب اختر سے کیا کہا تھا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے آسٹریلین لیجنڈری کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 2015 کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس میں شین وارن، اینڈریو سائمنڈز، سچن ٹنڈولکر اور ثقلین مشتاق کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شعیب اختر ویڈیو بنارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ تمام لیجنڈری کرکٹرز گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ ویڈیو 2015 کے امریکا کے دورے کی ہے جہاں میں نے سچن ٹنڈولکر کے لیے کھیلا تھا جبکہ اینڈریو سائمنڈز نے شین وارن کے لیے کھیلا تھا۔

اُنہوں نے دُکھی انداز میں لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ اب اینڈریو سائمنڈز اور شین وارن ہمارے درمیان نہیں ہیں۔‘

ویڈیو میں سائمنڈز مزاحیہ انداز میں شعیب اختر سے کہہ رہے ہیں کہ ’میں آپ کو سیدھا اس اسکرین پر ماروں گا کہ اس میں آتش بازی ہوگی۔‘

واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ اینڈریو سائمنڈز دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید