• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: خواتین حقوق کیلئے سرگرم شائستہ گوہر کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن بنانے کی منظوری

برطانیہ میں خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم شائستہ گوہر کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن بنادیا گیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق شائستہ گوہر کراس بینچز پر بیٹھیں گی اور کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں گی۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شائستہ گوہر کو لارڈز کا رکن بنانے کی سفارش انڈیپینڈنٹ ہاؤس آف لارڈز اپوائنمنٹ کمیشن نے کی۔

جس کے بعد شائستہ گوہر کو بیرونس بنانے کی منظوری ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم بورس جانسن نے دی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شائستہ گوہر کو ہاؤس آف لارڈز میں باضابطہ متعارف کرایا جائے گا۔

شائستہ گوہر چیرٹی مسلم ویمنز نیٹ ورک یوکے کی سربراہ بھی ہیں اور انہوں نے 16، 17 برس کے جبری شادیوں کے متاثرین کی برطانیہ واپسی کی فیس 2017 میں ختم کرائی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید