• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت میں کمی نہ آسکی، مختلف شہروں میں نہری نظام متاثر ہونے سے زراعت کے ساتھ پینے کے پانی کا بحران بھی شدید ہوگیا ہے۔

سجاول میں پانی کے بحران کیخلاف کاشت کاروں نے احتجاج کرتے ہوئے حیدرآباد سجاول روڈ رکاوٹیں لگاکر بلاک کردی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت سے فصلیں تباہ اور زمینیں بنجر ہوگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کوٹری بیراج اَپ اور ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی بحرانی صورتِ حال برقرار ہے۔

سکھر بیراج کی رائس اور دادو کینال بند ہونے سے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بڑھ گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید