کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ منگل کو میڈیارپورٹ کے مطابق ٹام ہیری سن کے فیصلے کے بعدسابق انگلش کپتان کلیئر کونر بطور نگراں چیف ایگزیکٹیو فرائض انجام دیں گی۔ کلیئر کونر، ایم ڈی ویمنز کرکٹ اور ایم سی سی کی صدر بھی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹام ہیریسن 2014 سے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے سی ای او تھے۔