• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹر بینک میں 196 روپے کی سطح عبور کرگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بے یقینی اور ملکی معیشت کے بارے افواہوں کے نتیجے میں روپے پر دباؤ بڑھ گیا۔

روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 1.90 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے بڑھ گئی .

 یورو کی قیمت میں 3.70 روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق منفی خبروں کے اثرات سے کرنسی مارکیٹ میں بھی بے چینی نظر آتی ہے .

ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی طلب میں اضافے سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے ،منگل کو بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں تھا .

بیشتر جگہ بلیک میں بھی 200 روپے سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو تا رہا، تاہم فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 194.50 روپے سے برھ کر 195.50 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 194.60 روپے سے بڑھ کر 196.50 روپے ہو گئی ہے ۔



اہم خبریں سے مزید