اسلام آباد ( جنگ نیو ز)پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے اور اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو جائےگا۔انھوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے توانائی، انفراسٹرکچر اور گوادر پورٹ کی ترقی ممکن ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ تعاون کے اس لائحہ عمل کے تحت توانائی کے بڑے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن سے پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اقتصادی راہداری کے اہم منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ شاہراہ قراقرم، لاہور کراچی موٹر وے اور فائبر کیبل کا رابطہ اہم منصوبے ہیں۔