• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کی ہتھنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی


تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں رہنے والی ’موشا‘ نامی ہتھنی کا مصنوعی ٹانگ پا کر خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہتھنی ’موشا‘ کی ویڈیو نے سیکڑوں انٹرنیٹ صارفین کے چہروں پر اس وقت مسکراہٹ بکھیر دی جب مصنوعی ٹانگ کے ساتھ چلتے ہوئے ’موشا‘ نے کھلکھلا کر اپنے محسنوں کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر موشا کی اس ویڈیو کو سیکڑوں بار دیکھا اور پسند کیا جا چکا ہے۔

تصاویر بشکریہ جنگل ڈاکٹر، انسٹا گرام
تصاویر بشکریہ جنگل ڈاکٹر، انسٹا گرام

موشا کو یہ ٹانگ ’فرینڈز آف دی ایشین ایلیفنٹ فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے لگائی گئی ہے تاکہ وہ آسانی سے چل سکے اور زندگی گزار سکے۔

واضح رہے کہ موشا دنیا کی پہلی ہتھنی ہے جسے مصنوعی ٹانگ لگائی گئی ہے، موشا تھائی میانمار کی سرحد پر بچھی بارودی سرنگ پر قدم رکھ کر اپنی اصلی ٹانگ سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید