اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو جلد سرپرائز دیں گے۔
ایک انٹرویو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہم چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ کو واپس لے آئیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب میں بھی ن لیگ کو سرپرائزدیں گے جیسے پہلے دیا تھا۔
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے شریفوں کے بے نقاب کرنا تھا، ن لیگ والے اس وقت جلتے ہوئے توے پر لیٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ اب فلم کا ٹکٹ بن گیا ہے اور وہ فلم بھی فیل ہوگئی ہے، اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے۔