• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پنجاب میں اپنے ممبران سے بھی استعفیٰ مانگ سکتا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان واضح طور پر ملک بھر میں الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان پنجاب میں اپنے ممبران سے بھی استعفیٰ مانگ سکتے ہیں۔

 ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کو آصف زرداری نے رسیوں سے باندھ کر لکشمی چوک پر مارا ہے، عمران خان آج اعلان کریں تو کل بہادرآباد جانے کو تیار ہوں، امید ہے بہادر آباد والے پیسوں کے بغیر بھی ایک ووٹ مجھے دے دیں گے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ ملتان میں عمران خان فیصلہ کن کال دیں گے، کھیل ختم کریں، ملک میں نئے الیکشن کروائیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی قیامت آنے والی ہے، راجا ریاض کا اپوزیشن لیڈر بننا قیامت کی نشانی ہے۔

قومی خبریں سے مزید