• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی کی شہزاد روئے کے ہمراہ تصویریں مداحوں کو بھا گئیں

کولاج بشکریہ انسٹاگرام،  Sajal Ali
کولاج بشکریہ انسٹاگرام،  Sajal Ali

پاکستانی شائقین کے پسندیدہ دو خوبصورت فنکار ایک فریم میں آ چکے ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی اور گلوکار و سماجی کار کن شہزاد روئے کی ایک ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر خوب گردش میں ہیں۔

اِن تصویروں کو سجل علی اور شہزاد روئے کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا اور ساتھ میں ہیش ٹیگ ’تم ہو تو‘ کا استعمال کیا گیا ہے۔

دونوں فنکاروں کی اِن تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ساتھ ایک پروجیکٹ میں اسکرین پر جَلد ہی نظر آنے والے ہیں۔

دوسری جانب یہ تصویریں مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں، سجل اور شہزاد رائے کی اِن پوسٹس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تعریفی کمٹنس کا سلسلہ جاری ہے۔

تصویروں کو ہزاروں بار لائیکس اور اِن  پر آنے والے سیکڑوں کمنٹس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ اُن کے پسندیدہ دو فنکار ایک ساتھ ایک فریم میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

مداح اس پروجیکٹ کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید