پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل متھیرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے مریم نواز پر دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’یہ گپ شپ سیشن ہے یا جلسہ؟‘
اُنہوں نے کہا کہ ’آپ اس طرح کسی عورت کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں؟‘
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں متھیرا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’الزام تراشی، طعنوں کا کھیل اور مخالف فریق پر دھونس کیوں؟‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’واقعی! یہ بہت احمقانہ حرکت تھی۔‘
یاد رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔