پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔
ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میری ماں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری نے کہا کہ یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں ان کے پیچھے آؤں گی، میری والدہ کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے۔
میری والدہ کو کچھ ہوا تو میں ان لوگوں کو چھوڑوں گی نہیں، غنڈوں اور بےغیرتوں کی طرح ایک خاتون کو اٹھایا گیا۔
ہمارے خاندان والوں کو بھی کچھ نہیں بتایا گیا، حکومت کو اس طرح کی بےغیرتی کرنی ہے تو میں اس حکومت کے پیچھے آؤں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔