• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریت کانفرنس کی یاسین ملک کی سزا کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں منگل کو مکمل ہڑتال کی اپیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سنائے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں منگل کو مکمل ہڑتال کی اپیل کردی۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حکومت کی عدالتی دہشت گردی کا مقصد حریت رہنماؤں کی آذادی کی آواز کو دبانا ہے۔

حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی بھارتی جیل میں غیرقانونی طور پر نظربند یاسین ملک کی جان بچائے او ان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد 19 مئی کو یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

بھارتی عدالت میں یاسین ملک کی سزا سنانے کی سماعت 25 مئی کو ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید