• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کا اعلان پاکستان کے خلاف ’عمرانی سازش‘ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان پاکستان کے خلاف عمرانی سازش ہے۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان اور اُن کے حواری پاکستان اور عوام کے خیر خواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں بلکہ مل کر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔

قومی خبریں سے مزید