• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبہ میں 5 سال سے کم عمر کے 80  لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائیگی۔

ملک میں رواں سال 3 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد ملک بھر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مہم میں صوبہ کے 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں پولیو رضا گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

رواں سال سندھ میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے، کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔

قومی خبریں سے مزید