• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم: پبلک ٹرانسپورٹ میں فیس ماسک کے بغیر سفر کرنے کا اعلان

بیلجیئم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری آج سے فیس ماسک کے بغیر سفر کر سکیں گے، اس فیصلے کا اعلان حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزیر اعظم ڈی کروو کی قیادت میں مختلف پابندیوں کا فیصلہ کرنے والی حکومتی کنسلٹیٹیو کمیٹی کے مطابق ملک میں کورونا کی صورتحال کافی تسلی بخش ہوگئی ہے۔ 

اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری ماسک کے بغیر بھی سفر کر سکیں گے، یہ فیصلہ آج 23 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے کے لیے مسافر اب ڈرائیور کے نزدیک موجود اگلا دروازہ بھی استعمال کر سکیں گے۔

یہ دروازہ بھی ڈرائیور کو مسافروں کے لمس سے تحفظ دینے کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ابھی بھی بزرگوں کے ڈے کئیر سینٹرز  اور ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہوئے احتیاط کریں اور فیس ماسک پہن کر ہی رکھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید