• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمہ قابل علاج بیماری، توت ہما کے بجائے ان ہیلرز کے صحیح استعمال کی تربیت دینا ہوگی، میرخلیل الرحمان فاؤنڈیشن سیمینار

راولپنڈی ( ناصر چشتی) دمہ کے عالمی ہفتے کے حوالے سے میر خلیل الرحمٰن فائونڈیشن اور نون لیبارٹریز کے زیراہتمام گزشتہ روز دمہ کے علاج کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں ماہرین نے دمہ کے صحیح علاج مریضوں میں علاج کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور ٹوٹکوں دم وغیرہ جیسی توہمات کے بجائے اس بیماری پر صحیح طریقہ علاج سے قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔ میرخلیل الرحمٰن فائونڈیشن کے روح رواں اور سینئر ایڈیٹر آصف ناگی نے سیمینار کے موضوع اس کے علاج کے حوالے سے فائونڈیشن کے کردار پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو خوش آمدید کیا نون لیبارٹریز کے جنرل منیجر عاطف نےمہمانوں اور تقریب میں شریک ماہرین اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا، پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعمان بشیر نے کہا کہ سیمینار کا مقصد اس کے علاج کے بارے میں اٹھائے والے سوالات اور ان کا حل تلاش کرنا ہے ، دمہ کے علاج میں سب سے پہلا قدم صحیح تشخیص ہے ، مریض کو بتایا جائے کہ یہ کنٹرول ہوسکتا ہے۔ یہ قابل علاج مرض ہے ،میجر جنرل بادشاہ حسین زیدی نے کہا کہ ہمیں دمہ کے علاج کیلئے اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم کمیونٹی کو کیسے اپروچ کرتے ہیں علاج میں کیسے بہتری لاسکتے ہیں اگلے دس سالوں میں آپ نے کس طرح اس کے علاج میں بہتری لاسکتے ہیں۔ ہمیں یہاں سب کو اکٹھے ہونے کا مقصد حاصل کرنا ہے اور حکمت عملی تیار کرنی ہے اور اس کے علاج کے دوران حائل ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ ڈاکٹر ساجد حمیدنے کہا کہ ہم آج تک اس کے علاج کے حوالے سے کوئی کتابچہ تیار نہ کرسکے ہمیں اس کے علاج میں مریض کی سماجی اور معاشی صورتحال کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید