• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے گرفتار نہیں ہونا، کل حق و سچ کا میدان جنگ سجے گا، فیاض الحسن چوہان

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خفیہ مقام پر ہوں، ہم نے گرفتار نہیں ہونا، کل حق و سچ کا میدان جنگ سجے گا۔

فیاض چوہان نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے رات کو پھر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے ہیں، 13 پارٹیاں اور طاغوتی طاقتیں عمران خان کے پیچھے پڑی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی فتح اور قائداعظم کی سوچ کے لیے آرہے ہیں، پولیس اور انتظامیہ اتنا ہی کرے جتنا وہ بعد میں جذب کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل اقتدار میں پھر آئیں گے اس لیے جو قربانی دینی پڑی دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید