• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریوں کا سلسلہ کراچی میں بھی شروع ہوگیا ہے، خرم شیر زمان

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کا سلسلہ کراچی میں بھی شروع ہوگیا ہے۔

خرم شیر زمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔

خرم شیر زمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کراچی کے عوام سے گزارش ہے کل ضرور احتجاج میں شریک ہوں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی، ایم پی اے شاہنواز جدون نے بھی اپنے  ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  پولیس نے صبح ساڑھے 5 بجے میرے گھر پر بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا ہے، پولیس 75سال کےضعیف والد اور چھوٹے بھائی کو لے گئی۔

ایم پی اے شاہنوازجدون کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہنواز جدون کے والد اور بھائی کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید