• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی زندگی میں لفظ نیوٹرل ہمیشہ اہم رہا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی زندگی میں لفظ نیوٹرل ہمیشہ ہی اہم رہا ہے۔

کرکٹ میں نیوٹرل امپائر متعارف کرانے کے دعویدار عمران خان کے اس لفظ سے متعلق خیالات بدلتے رہے ہیں۔

عمران خان نے حکومت سے نکالے جانے کے بعد احتجاجی جلسوں میں کہا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے۔

انہوں نے دو دن پہلے پریس کانفرنس کے دوران موقف بدلا اور کہا کہ اب جو آپ نیوٹرل ہیں تو نیوٹرل ہی رہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے آج پھر اس حوالے سے یوٹرن لے لیا اور کہا کہ آپ یا تو اس طرف یا پھر اُس طرف ہوتے ہیں، نیوٹرل رہنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔

قومی خبریں سے مزید