• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود الرشید گرفتار، شفقت محمود کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود کے گھر پر چھاپا مارا، دوسری طرف میاں محمود الرشید کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے گھر میں داخل ہوئی تو وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

ادھر شفقت محمود نے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کی۔

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما میاں محمود الرشید کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید