• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ہیئر کٹ سے متعلق شاہین آفریدی کا دلچسپ جواب


قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نئے ہیر کٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کا دلچسپ جواب دیا ہے۔

شاہین آفریدی کی جانب سے کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران اُن سے نئے ہیئر کٹ سے متعلق صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے جب پہلے پریس کانفرنس کی تھی اُس وقت آپ کے بالوں کا اسٹائل کچھ اور تھا، اب کس سے متاثر ہو کر آپ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کیا ہے؟

اس پر شاہین آفریدی کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ’ کوئی بات نہیں،  اگلی بار آؤں گا تو گنجا ہو جاؤں گا اگر آپ کو میرا ہیئر اسٹائل پسند نہیں ہے تو۔‘

شاہین آفریدی کا یہ جواب سُن کر پریس کانفرنس میں موجود سب ہی افراد ہنسنے لگ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز نے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

اس دوران پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید