• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ ہے نام نہاد لانگ مارچ کا گندا چہرہ، اسلحہ برآمدگی پر مریم نواز کا ردّ عمل


پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد ہونے کے واقعے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ یہ ہے نام نہاد لانگ مارچ کا گندا چہرہ اوران کےعزائم۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کی گاڑیوں سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ ملنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہے نام نہاد لانگ مارچ کا گندا چہرہ اوران کے عزائم۔

واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نےپی ٹی آئی کے رہنماؤں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارے، یہ دونوں رہنما تو پولیس کے ہتھے نہ چڑھے تاہم ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں برآمد کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید