• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے، شیخ رشید


عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے، ان 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔

شیخ رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لانگ مارچ سے متعلق خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ؤپاکستان بننے جا رہا ہے، ایک قوم ہونے جا رہی ہے، ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے، میں انشاء اللّٰہ اپنے وقت پر اسلام آباد پہنچوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دو سے 3 بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا، پرامن ریلی اسلام آباد لے کر جاؤں گا، لال حویلی کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں، لال حویلی مین 6 بار ریڈ کر کے 6 کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ بھگوڑے ہیں، کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں، کبھی بیماریوں کے بہانے لندن بھاگ جاتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب عدالت میں فرد جرم لگنی ہو انہیں چُک پڑ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنے اقتدار کے لیے جوتے چاٹتےہیں، مطلب ہو تو پاؤں پڑ جاتے ہیں، پاکستان میں عظیم افواج کے لیے یہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیئے گئے جبکہ ٹرک کھڑے کر کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید