• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے، منظور وسان

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کسی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، ہمیں اطلاعات ہیں کہ یہ لوگ گڑ بڑ کریں گے، اس لیے نمائش چورنگی بند کی۔

منظور وسان نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جیل کے ڈر سے لانگ مارچ میں نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی والے گھر میں ہوں گے لیکن پکڑ دھکڑکی ویڈیو بنا کر وائرل کرتے رہیں گے۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کہتے تھے جیل ان کا سسرال ہے، جب جیل آپ کا سسرال ہے تو پھر کیوں ڈرتے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں شیخ رشید سے زیادہ جیل میں، میں رہا ہوں، جام صادق کے دور میں سب سے پہلے مجھ پر کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید