• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کو نقصان پہنچانے والے دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، ان دھرنوں کا دھڑن تختہ کردیں گے۔

کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ورکرز اور چینی میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کو توانا کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے ذریعے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ گزشتہ حکومت نے ہمارے لیے بارود کی سرنگ چھوڑی، ہم مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، پاکستان میں آئینی طریقے سے حکومت تبدیل کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ منصوبے پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی ورکرز سے ملاقات ہوئی، ہمارا عزم ہے منصوبے کو جلد از جلد فعال بنا کر بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ قرض کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمت میں بتدریج کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2015 میں چینی صدر اور نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ 720 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا حامل منصوبہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید