• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، پی ٹی آئی کے ایک ہزار سے زائد کارکن گرفتار

آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 1 ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 48 کارکنوں کی نظربندی کے احکامات جاری کردیئے گئے جبکہ گرفتار افراد کو 7 روز کے لیے نظربند اور جیل منتقل کردیا گیا۔ سیالکوٹ میں 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


دوسری جانب ٹنڈوالہ یار میں 22 زیرحراست کارکن اور سکھر میں پی ٹی آئی کے تمام گرفتار رہنما اور کارکن رہا کردیئے گئے۔

حیدرآباد میں ریلی کے شرکاء پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید