پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات اور دیگر معاملات پر بات ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ کے مطالبے پورے ہونے سے پہلے اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے وزیر داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی ریلی میں کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت کا دعویٰ مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کم لوگ آرہے تھے تو انہوں نے پورا ملک کیوں بند کیا؟ اگر انہیں کوئی خوف نہیں تو الیکشن کا اعلان کریں۔