• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیب بٹ اور فیروز خان، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہمت اور بہادری کے معترف

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل 

معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ اور فیروز خان نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہمت اور بہادری کی تعریف کی ہے۔

اداکار منیب بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو روکنے کے لیے ان کی گاڑی پر دھاوا بولنے کی ویڈیو شیئر کی جوکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

اس ویڈیو میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ دی گئی لیکن اس کے باوجود بھی گاڑی پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے نکل گئی۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ حقیقی بااختیاری ہے۔‘

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ڈاکٹر یاسمین کی اس جرت اور بہادری کی حوصلہ افضائی کے لیے کی گئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے ڈاکٹر صاحبہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ جیت ہے ڈاکٹر یاسمین کی۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ڈاکٹر یاسمین ایک جنگجو اور محبِ وطن خاتون ہیں۔‘

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کے پولیس نے شیشے توڑ دیئے تھے۔

جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے، میرے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید