بھارت کی نوجوان ماڈل بدیشا ڈی مجومدار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بدھ کی شام کولکتہ کے ناگر بازار میں واقع اپارٹمنٹ میں پڑوسیوں نے دروازہ توڑا تو بدیشا ڈی مجومدار کی لاش ملی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک 21 سالہ ماڈل بدیشا کولکتہ میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ گزشتہ شام ماڈل کے پڑوسیوں نے اُس کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑا تو بدیشا کی لاش ملی۔
پولیس نے کہا کہ لاش کے قریب سے ایک نوٹ ملا ہے جس میں لکھا تھا کہ وہ کیریئر کے مواقع کی کمی کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماڈل کا تعلق کولکتہ کے ایک شمالی مضافاتی علاقے سے تھا اور وہ برائیڈل میک اپ فوٹو شوٹس میں ایک مقبول چہرہ تھیں۔