• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گرفتاری کے خوف سے نوجوان لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک 19 سالہ لڑکی نے گرفتاری کے خوف سے چوہے مارنے والی دوا پی کر خودکشی کرلی۔

گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے میں مذکورہ بالا لڑکی کی شناخت سواتی کے نام سے ہوئی اور اس نے اپنی چھوٹی بہن 17 سالہ پریتی اور والدہ انورادھا کے ساتھ زہر پیا۔

تینوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں سواتی جانبر نہ ہوسکی جبکہ اس کی بہن اور ماں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 

دونوں بہنوں اور ماں نے اپنے بھائی پرنس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے کے خدشے کے پیش نظر زہریلی دوا کا استعمال کیا۔

سواتی کے بھائی پر قریبی گاؤں کی ایک خاتون کو شادی کے لیے بھگاکر لے جانے کا الزام ہے۔ ان تینوں ماں بیٹیوں کو خوف تھا کہ پرنس کے نہ ملنے پر پولیس انہیں پکڑ کر لے جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید