• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وز یراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کرکے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا، مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے پی کی شرکت وفاق پر حملہ ہے۔

راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے غیر آئینی اقدام پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے کیخلاف آئینی کارروائی کے لیے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پر عمل کریں گے، خیبر پختونخوا میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین نے پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں سہولت کاری کی، خیبرپختونخوا میں تعینات وفاقی پولیس افسران اور انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بعض پولیس افسران مسلح ہوکر پی ٹی آئی فتنہ مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے، ایسے افسران کے خلاف اپنے عہدوں کا خلافِ قانون استعمال کرنے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید