اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے میاں اسلم اقبال اور دیگر ارکان صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حکم پر منتخب نمائندوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا، منتخب نمائندوں کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران چند دن کے مہمان ہیں، غیرقانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، بیوروکریسی جان لے قانون سے تجاوز کیا تو آپ بھی جوابدہ ہوں گے۔