چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
عدالت نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور پولیس سربراہان کو حکم جاری کیا۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 1 ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔