• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور ان کی سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ اور آنسو گیس استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ صدر حسن ابدال میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں وزیراعلیٰ کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو بھی نامزدکیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ 50 پولیس افسران، اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ اور ان کی سیکیورٹی ٹیم نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور فائرنگ کرتی رہی۔

قومی خبریں سے مزید