• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس: آریان خان کلیئر قرار، سمیر واکھنڈے کا تبصرہ کرنے سے انکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کلین چِٹ مل گئی لیکن این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے، جنہوں نے آریان خان کو ممبئی کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا تھا، اُنہوں سے سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا۔

سمیر واکھنڈے نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوال پر کہا کہ ’معذرت میں تبصرہ نہیں کر سکتا، میں این سی بی میں نہیں ہوں، این سی بی حکام سے بات کریں۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے کلیئر کر دیا۔

آریان خان ان 20 سے 23 افراد میں سے ایک تھے جنہیں انسداد منشیات ایجنسی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت کے این سی بی زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے چھاپے کی قیادت کی تھی اور آریان خان کو گرفتار کر لیا تھا۔

تقریباََ 28 دن جیل میں گزارنے کے بعد آریان خان کو گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید