• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں شوہر نے چاول نہ پکانے پر بیوی کو قتل کردیا

فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

بھارت میں ایک شخص نے صرف چاول نہ پکانے پر اپنی بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے علاقے بھیونڈی میں شنکر واگھمارے نامی ایک شخص نےچاول نہ پکانے پر اپنی بیوی پر لکڑی کی چھڑی سے تشدد کرکے اسے قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، 23 سالہ ملزم شنکر واگھمارے جوکہ پیشے سے ایک کباڑیہ ہے، اس نے مبینہ طور پر اپنی 20 سالہ بیوی کو لکڑی کے ڈنڈے سے پیٹا۔

شنکر واگھمارے کے پڑوسیوں کے مطابق،  واگھمارے اور جیوتسنا کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور اس جوڑے کے درمیان اکثر چھوٹی موٹی باتوں پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

اس کیس کے تفتیشی افسر، انسپکٹر اتل لامبے نے بتایا ہے کہ ’ملزم منگل کو جب گھر گیا تو دونوں میاں بیوی کے درمیان چاولوں پر جھگڑا ہوا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ’یہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ واگھمارے نےاپنی بیوی کو لکڑی کی چھڑی سے مارنا شروع کر دیا اور اتنا مارا کہ وہ مرگئی۔‘

اُنہوں  نے بتایا کہ’پڑوسیوں کو واگھمارے کی بیوی کو خون میں لتھڑا ہوا پایا۔‘

جبکہ پوسٹ مارٹم کے نتائج سے معلوم ہوا کہ واگھمارے کی بیوی کے سر، پیٹ اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید