• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ، کارکن نہ آنے پر عمران اراکین اسمبلی سے ناراض

اسلام آباد مارچ کے دوران کارکنوں کو بڑی تعداد میں سڑکوں پر لانے میں ناکامی پر عمران خان پارٹی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے ناراض ہوگئے۔

جیو نیوز کا پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ اس حوالے سے اندر کی کہانی سامنے لے آیا۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بغیر تیاری اور بغیر مشاورت کے 6 دن کی ڈیڈ لائن دی۔ پارٹی رہنماؤں کو بھی عمران خان کی حکمت عملی پر تحفظات ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 26 مئی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 6 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لے کر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔

قومی خبریں سے مزید