• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کیساتھ ڈائریا کے مرض میں اضافہ‘ 24 گھنٹوں میں 1900سے زائد کیسز

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ڈائریا کے مرض میں بھی اضافہ ریکارڈ‘ حیدرآباد ریجن میں 24گھنٹوں کے دوران 1900 سے زائد کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف جبکہ ضلع حیدرآباد میںایک دن میں 509 افراد مرض میں مبتلا ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے اور آنے والے دنوں میں گرمی کی لہر جاری رہنے کا بھی امکان بتایا جارہا ہے دوسری جانب گرمی کی وجہ سے صوبے کے دیگر ریجن و اضلاع کی طرح حیدرآباد ڈویژن اور ضلع میں ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور محکمہ صحت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد ریجن میں ڈائریاکے 1900 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 800 سے زائد ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 5 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 1100 سے زائد ہے جبکہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں سب سے زیادہ 509 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈو محمد خان‘ٹھٹھہ اور دادو بالترتیب دوسرے‘تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ جامشورو‘ سکھر‘ لاڑکانہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید