• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر تاریخ ساز دن، قوم ڈاکٹر قدیر کی شکر گزار ہے، متحدہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یوم تکبیر کے موقع پر کہا کہ 28 مئی 1998ء کا دن پاکستانی قوم کے لئے وہ تاریخ ساز دن ہے جب قوم ناقابل تسخیر بنی، جسکے لئے قوم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مشکور ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یوم تکبیر کے تاریخی دن پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے روایتی دشمن بھارت کی خطے میں برتری کا غرور خاک میں ملا دیا جس کے ساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت کا حامل دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا، آج کے دن دشمن کے ناپاک ارادوں کو کاری ضرب لگی اور پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے عزم مصمم اور انتھک محنت کی وجہ سے ہمیشہ سرخرو رہے گی۔
ملک بھر سے سے مزید