• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی کو اہل خانہ سے فون پر بات چیت کی آزادی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دائر کیس میں وزارت خارجہ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے ،ہفتہ کے روز جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ امریکا کے فیڈرل میڈیکل سنٹر میں عافیہ صدیقی کو ٹیلیفون تک رسائی حاصل ہے اورانکو اپنے خاندان سے بات چیت کی مکمل آزادی ہے،قونصلر رسائی کے وقت ڈاکٹر عافیہ بالکل صحتمند تھیں، پاکستانی قونصلر باقاعدگی سے عافیہ صدیقی کے خاندان کو انکی صحت بارے میں آگاہ کرتے ہیں،یہ معلومات قونصلر کی رسائی کی بنیاد پر ہی حاصل کی جاتی ہیں،پاکستانی قونصلیٹ نے ایک بار پھر جلد ڈاکٹر عافیہ تک قونصلر رسائی کی درخواست دی ہے، عافیہ صدیقی امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل میں 2008 سے قید ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید