• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی ،ملزم عالمگیرخان کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے عالمگیرخان کی ایک لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے عالمگیر خان کو پولیس تفتیش میں شامل ہونے کاحکم دیا۔ پولیس کے مطابق عالمگیر خان ودیگر نے گلشن اقبال میں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز چاکنگ کی۔عدالت نے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرسے 28مئی تک جواب طلب کرلیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید