کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے تبت سینٹر صدر تا کراچی پریس کلب تحفظِ قرآن و فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرکزی ناظمِ اعلی ٹی ایل پی مفتی غلام غوث بغدادی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینی عوام پر بڑھتے ہوئے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، یہ وقت فلسطینی عوام کا ساتھ دینے کا ہے جو ہم کرسکتے ہیں کررہے ہیں۔