• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومیہ 54 ملین گیلن مائع فضلہ صاف، لیاری ندی تک پہنچایا جاتا ہے، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف ر]پورٹر) میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن یومیہ 54ملین گیلن میونسپل مائع فضلہ صاف کرکے لیاری ندی تک پہنچاتی ہے جس کا اسٹینڈرڈ سندھ انوائرمینٹل کوالٹی کے مطابق ہے، دو سال کے اندر مائع فضلہ صاف کرنے کی صلاحیت 135 ملین گیلن یومیہ اور دسمبر 2027تک 300 ملین یومیہ گیلن تک پہنچا دی جائے گی ،شہر میں پیدا ہونے والا تمام تر مائع فضلہ اسٹینڈرڈ کے مطابق صاف کیا جائے گا، یہ بات انہو ں نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پمپنگ پلانٹ کے ذریعے کراچی میں پیدا ہونے والے مائع فضلے کے لیاری ندی میں اخراج کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں پیدا ہونے والا مائع فضلہ مختلف مراحل سے گزارکر ماری پور ٹریٹمنٹ پلانٹ کیماڑی پر صاف کیا جاتا ہے، صفائی کے بعد اس مائع فضلہ کا معیاربایولوجیکل آکسیجن ڈیمانڈ (BOD) اور کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (COD) کے لیے سندھ انوائرمینٹل کوالٹی اسٹینڈرڈ کے عین مطابق پایا گیا ہے جو خوش آئند ہے،اس سلسلے میں شہر کے ماحول کو صاف رکھنے اور ہر ممکن بحری آلودگی میں کمی لانے کے اقدامات کو اولین ترجیح دی جارہی ہے جس سے مستقبل میں بہتر نتائج آنے کی توقع ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید