• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کے سر کے بال، مونچھیں مونڈ کر منہ کالا کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سمندری میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ کر منہ کالا کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سمندری میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان پر تشدد کیا گیا، اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ کر اس کا منہ کالا کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  نوجوان کو زمیندار کے ڈیرہ پر لے جا کر چار پائی سے باندھ کر تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق  چار نامزد ملزمان سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید