• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر بائیڈن کا جدید راکٹ سسٹم یوکرین نہ بھیجنے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے جدید راکٹ سسٹم یوکرین نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو ایسے راکٹ سسٹم نہیں بھیجےگا جو روس تک پہنچ سکیں۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل امریکی انتظامیہ کی جانب سے جدید راکٹ سسٹم کیف بھیجنے کی اطلاع تھی۔ جبکہ یوکرین مغرب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا مطالبہ کر رہا ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی ترسیل تنازع کو مزید ہوا دینے کے مترادف ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید