• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول شوذب اور ملیکہ بخاری نے پریس کانفرنس میں خود پی ٹی آئی دورحکومت کی وڈیو چلادی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین رہنماؤں نے اپنے دور حکومت کی ویڈیو کو موجودہ حکومت کی بتا کر چلا دیا۔

وہی مقام، وہی منظر، لیکن تاریخ اور حکومتیں دو تھیں، ڈی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں پر حکومت کی شیلنگ پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے  پُر زور احتجاج کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کنول شوذب اور ملیکہ بخاری نے خود تحریک انصاف دور حکومت کی 2021 کی ویڈیو چلادی، جب پی ٹی آئی حکومت نے ڈی چوک پر سرکاری ملازمین کے احتجاج کو شیلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید