• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن ترقی اردو کا اجلاس، واجد جواد دوبارہ صدر منتخب

اجلاس کے شرکاء
اجلاس کے شرکاء 

انجمن ترقی اردو پاکستان نے اپنے پہلے اجلاس عمومی میں دوبارہ واجد جواد کو صدر، زاہدہ حنا کو معتمد اور سید عابد رضوی کو خازن منتخب کر لیا ہے۔ 

اس کے علاوہ تمام اراکین نظماء کو ایک مرتبہ پھر متفقہ رائے سے آئندہ تین برس کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں عام اراکین کے علاوہ مجلس نظماء کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

انتظامیہ نے حاضرین اجلاس کے سامنے اپنی تین سالہ کارکردگی پیش کی۔ مجلس نظماء کے ارکان ڈاکٹر یوسف خشک (چیئرمین اکادمی ادبیات) ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر نجیب جمال، امینہ سید اور ڈاکٹر فاطمہ حسن نے اظہار خیال کیا، تجاویز پیش کیں اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ 

شرکاء میں ڈاکٹر ساجد حسین، ڈاکٹر تنظیم الفردوس، ڈاکٹر تہمینہ عباس، ایڈوکیٹ عابد شیروانی، ڈاکٹر شاداب احسانی، افتخار احمد ایڈووکیٹ،  جہانگیر خان، ڈاکٹر شمع افروز، ہما منان اور دیگر نے انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔ 

تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر موجود عہدیداران اورتمام اراکین نظما کو ایک مرتبہ پھر متفقہ رائے سے آئندہ تین برس کے لیے منتخب کر لیا جبکہ مجلس نظماء میں مزید دو ارکان علی خرم زیدی اور آصف عزیز زبیری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید