• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سےاستعفوں پرنظرثانی کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز الہٰی نے پنجاب میں 20 حلقوں پرضمنی الیکشن میں تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایوان سےباہررہ کراپنے لئے مزید مشکلات پیدا کرے گی، ان کو پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کرنی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو آپ کے مشورے سے ضرور آگاہ کروں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید