• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے فضل الہٰی کا ہر وقت اسلحہ ساتھ رکھنے کا انکشاف

فائل فوتو
فائل فوتو

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے لائسنس یافتہ ہتھیار 24 گھنٹے اپنے ساتھ رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

فضل الہٰی نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنی حفاظت کے لیے میں اپنے ساتھ ہر وقت ہتھیار رکھتا ہوں۔

ایم پی اے نے کہا کہ لانگ مارچ میں ہمارے کارکنان کے پاس ہتھیار نہیں تھے صرف میرے پاس اسلحہ تھا۔

اسلحہ ساتھ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے فضل الہٰی نے کہا کہ مجھ پر 4 دھماکے ہو چکے ہیں، جبکہ گلو بٹوں کے لیے تھپڑ ہی کافی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دو روز قبل ایک بجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں کے پاس اسلحہ تھا، اگر دھرنا ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہو جاتا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات پر کمیٹی بنا دی۔

وزیر اعظم کی جانب سے بائی گئی کمیٹی کے سربراہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سربراہ جبکہ دیگر ممبران میں قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود، اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید